Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ریکارڈ ساز کاروباری ہفتہ ، 2 ارب 4 کروڑ شیئرز کا کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ ریکارڈ ساز رہا۔ ہفتے کے دوران اربوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2952 پوائنٹس اضافے سے 76706 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں انڈیکس 4846 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 72464 جبکہ بلند ترین سطح 77310 رہی ،ایک ہفتے میں 2 ارب 4 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ہفتہ بھر کاروبار کے شیئرز کی مالیت 84 ارب 48 کروڑ روپے رہی۔

علاوہ ازیں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ایک ہفتے کے دوران 274 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ہزار 178 ارب روپے ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کے لئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز دینے اعلان

Mobeera Fatima

ملٹن اس صدی کا خطرناک ترین سمندری طوفان ہوسکتا ہے، امریکی حکام

Mobeera Fatima

آپریشن عزم استحکام درحقیقت آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment