Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

تین ملکی بابا گورونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ آج سےشروع

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام تین ملکی بابا گورونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ آج سے لاہور میں شروع ہورہا ہے جس میں شرکت کیلئے ایران اور بھارتی ٹیمیں بھی گزشتہ روز پہنچ چکی ہیں۔

دونوں ٹیمیوں کا بھرپوراستقبال فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا، واپڈآ سپورٹس کمپلیکس میں شیڈول تین روزہ بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گَئَی ہیں۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرورکے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کبڈی کپ کو یقینی بنانے میں صوبائی وزیرصعنت وتجارت اورفیڈریشن کے صدرچودھری شافع حسین نے اہم کردارادا کیا ہے۔

صدرپاکستان کبڈی فیڈریشن نے ایران اوربھآرت کی کبڈی فیڈریشنزحکام کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیارکیا ہے، جس کے بعد چودھری شافع حسین کی زیرنگرانی تمام معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

ٹیموں کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، انٹرنیشنل کرکٹ اورانٹرنیشنل ہاکی کیساتھ اب سرسبزانٹرنیشنل کبڈی ایونٹ سے پاکستان کےمثبت امیج کو دنیا بھر میں پروموٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا

Mobeera Fatima

امریکی ٹیکنالوجی کے خلاف پالیسیاں، ٹرمپ کا ٹریف لگانے کا عندیہ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment