Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ریال میڈرڈ اٹھارہویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

ریال میڈرڈ حریف فٹبال کلب بائیرن میونخ کو ہرا کر اٹھارہویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں ریال میڈرڈ اور بائیرن میونخ کی ٹیمیں سینٹیاگو برنابو اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں۔ ریال میڈرڈ نے دوسرے لیگ میں 2 گولز کرکے سیمی فائنل میں فتح حاصل کی۔

ریال میڈرڈ کی طرف سے دوسرے لیگ میں جوسیلو کی طرف سے دونوں گول اسکور کیے گئے۔ پہلا گول 87 منٹ میں جبکہ دوسرا گول 91 منٹ پر داغا گیا۔ بائیرن میونخ کی جانب سے واحد گول ڈیویز نے اسکور کیا۔

اس سے قبل چیمپئنز لیگ کے پہلے لیگ میں بائیرن میونخ اور ریال میڈرڈ کے درمیان میچ 2-2 سے برابر رہا تھا۔ 

اس طرح ریال میڈرڈ اٹھارہویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا ٹاکرا بوروسیا ڈارٹمنڈ سے ہوگا۔ ریال میڈرڈ اب تک 14 چیمپئنز لیگ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

ریال میڈرڈ نے آخری مرتبہ 2022 میں چیمپئنز لیگ کی ٹرافی اٹھائی تھی۔

Related posts

پی سی بی کو وزارت سے نکال کر وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ماتحت کرنے پر قائمہ کمیٹی کا اظہار تشویش

Mobeera Fatima

پی سی بی کا تعلیمی اداروں میں ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

Mobeera Fatima

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment