Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک / مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں سموگ/ شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اورنارووال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related posts

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری دن، بنگلا دیش کی آسان ہدف کی جانب پیشقدمی جاری

Mobeera Fatima

”بل بل پاکستان“ پر گانا بنانے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment