Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

کراچی میں 2 اور 3 اپریل کو بارش کا امکان

کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خوشگوار رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مضبوط مغربی ہواؤں کا سسٹم یکم اپریل سے ملک پر اثرانداز ہو سکتا ہے، سسٹم کے اثرات یکم اپریل سے سندھ میں بارش کی صورت میں نظر آسکتے ہیں۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 اور 3 اپریل کو بارش کا امکان ہے، اس سسٹم سےفی الحال تیز ہواؤں اور گرج چمک سے بارش کا امکان ہے، سسٹم کے قریب آنے پر مزید اس کی شدت کا اندازہ ہوسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ملک کے بالائی اور دیگر علاقوں پر 5 اپریل تک اثرانداز رہ سکتا ہے۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

موسم گرم اور خشک رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

Mobeera Fatima

ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment