Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

آئی پی ایل کے مہنگے ترین آسٹریلوی آل راؤنڈر کو بولنگ سے روک دیاگیا

انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی  اور آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو ٹورنامنٹ میں بولنگ کرنے سے روک دیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بولنگ کرنے سے منع کیا ہے، جس کے بعد مہنگے ترین کرکٹر کے بولنگ نہ کرانے پر بھارتی میڈیا میں سوالات اٹھائے جانے لگے ہیں۔

کیمرون گرین کو 25 کروڑ  20 لاکھ بھارتی روپے میں آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز   (کے کے آر  ) نے  خریدا تھا،کیمرون گرین آئی پی ایل کے مجموعی طور پر تیسرے جبکہ مہنگے ترین اوورسیز پلیئر ہیں تاہم انھوں  نے کے کے آر کی طرف سے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کی۔

ہائی اسکورنگ میچ میں کے کے آر کو شکست کے بعد  ہر کسی نے کیمرون گرین کی بولنگ سے غیر حاضری کو نوٹ کیا، کے کے آر کے کپتان اجنکیا رہانے نے کیمرون گرین کے حوالے سے سوال پر کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھیں۔

Related posts

شان مسعود نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

Mobeera Fatima

بھارت نے تیسری مرتبہ چیپمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا

Mobeera Fatima

آئندہ دو سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت پاکستان سنبھالے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment