Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چند روز میں گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔ 28مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ  لاہور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 28مئی اور29مئی کو کراچی،ٹھٹہ،بدین اور حیدر آباد میں آندھی،جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

Related posts

محکمہ موسمیات کی آج مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

لاہور کی اسموگ خلاء سے نظر آنے لگی ، خیبر پختونخوا بھی لپیٹ میں آ گیا

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment