محکمہ موسمیات نے اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری کی توقع ہے، خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔
اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چارسدہ، مردان، چترال اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پشاور، صوابی، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مہمند، کوہاٹ اور خیبر میں بارش کی توقع ہے جبکہ آزادکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔