Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

رونالڈو کے یو ٹیوب چینل کا پہلا مہمان، نام سامنے آنے پر مداح حیران

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی ویڈیو کیلئے مہمان کی شناخت سے پردہ اٹھا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف فٹبالر اور یوٹیوب کی دنیا میں سنسنی خیز انداز میں قدم رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے پہلے کوئی اور نہیں بلکہ مسٹر بیسٹ ہیں۔

رونالڈو نے رواں ہفتے اپنے یوٹیوب چینل یو آر کرسٹیانو پر ایک نئے پراسرار مہمان کا ذکر کرکے مداحوں کو حیران کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ قسط دنیا بھر میں دھوم مچائے گی۔

فٹبالرکے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ مہمان ہوگا تاہم نام سامنے آنے پر مداح حیران ہیں کیونکہ مسٹر بیسٹ کو رونالڈو کا یوٹیوب کی دنیا میں سب سے بڑا حریف سمجھا جارہا تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل یو آر کرسٹیانو پہلے ہی ریکارڈ توڑ چکا ہےاوراس کے 67 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

Related posts

آصف آفریدی نے 92 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

آسٹریلیا میں طوفان الفریڈ نے تباہی مچا دی، نظام زندگی درہم برہم

Mobeera Fatima

انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان

admin

Leave a Comment