Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

ملک کے مختلف شہروں میں بارش،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے  بارش(rain) کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

کوئٹہ وگردنواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ،شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی اور ٹھنڈ بڑھ گئی۔

سردی کے باعث شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا،بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں  میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی۔

شہریوں کی جانب سے موسم سرما کی پہلی بارش پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،حالیہ بارشوں سے صوبے میں طویل خشک سالی کے خاتمے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح وادی زیارت و گردنواح  میں بھی  موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ  جاری ہے،بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔

Related posts

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment