Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

زبردست سہولت متعارف،ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری سنا دی گئی

ایزی پیسہ صارفین (EASYPAISA)اب  100 سے زیادہ کرنسیوں میں سرحد پار ادائیگیاں اور100 سے زائد ممالک سے ترسیلاتِ زر براہِ راست اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹس میں وصول کر سکیں گے۔ 

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے اپنی ڈیجیٹل بینکنگ آپریشنز کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں سٹیک ہولڈرز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔عشائیے میں وفاقی وزرا، پالیسی سازوں، ریگولیٹرز، کاروباری رہنماؤں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ تقریب بورڈ چیئرمین عرفان وہاب خان، اینٹ انٹرنیشنل کے صدر ڈگلس فیگن اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانزیب خان کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ایزی پیسہ کو ڈیجیٹل بینک کے طور پر ایک سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے مربوط اور ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Related posts

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا معاملہ،بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا

Mobeera Fatima

8 لاکھ 84 ہزار روپے کا گیس بل، سپریم کورٹ نے شہری کو ریلیف دے دیا

admin

کراچی میں آج کئی گھنٹے گیس قلت کا سامنا ہوسکتا ہے: سوئی سدرن

Mobeera Fatima

Leave a Comment