Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب، خیبر پختو نخوا کے زیادہ تر میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں درمیانی اور شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ رات کے وقت پشین، زیات سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے تاہم رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منگلا، جہلم، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں 79 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

وزیراعظم کا آئینی ترامیم پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل ڈیپ سیک لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment