Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات ہیں۔

16 سے 18 جنوری کے درمیان ایک ملک گیر مغربی ہواؤں کے سلسلے کی توقع ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری علاقوں میں  کم سے کم درجہ حرارت انتہائی سطح تک گرسکتا ہے۔

بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں انتہائی سرد درجہ حرارت پر بارش اور برفباری کا امکان ہے، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کی تردید کر دی ہے۔

Related posts

موسلادھار بارشیں ، صوابی میں 4 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Mobeera Fatima

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment