Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟خوشخبری سنا دی گئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیرسے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگا،جو ملک کے مختلف حصوں پراثراندازہوں گی ، پیر سے ہی بارشوں کاامکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری اور خطہ پوٹھوہار میں 19 سے 23 جولائی تک بارش متوقع ہے،راولپنڈی سمیت پنجاب کےکئی علاقےزیرآب آنےکاخدشہ ہے۔

خیبر پختونخوا میں 19سے23جولائی تک گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے ، اسی طرح پنجاب کےبیشتر علاقوں میں 19سے23جولائی کےدوران آندھی اوربارش کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر میں 18سے25جولائی کےدرمیان موسلادھار بارشیں متوقع ہیں ، گلگت بلتستان میں 18سے25جولائی کےدوران موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی۔ جس میں ملک میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

a

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم ایز) کے ساتھ رابطوں اور ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Related posts

پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Mobeera Fatima

مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment