Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

انسٹاگرام پر 17.5 ملین صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ، پاس ورڈ تبدیلی کی ہدایات جاری

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے ایک کروڑ 75 لاکھ اکاؤنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ صارفین کو پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے صارفین کی ذاتی معلومات کے لیک ہونے اور ایک کروڑ 75 لاکھ اکاؤنٹس کے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس کی سیکیورٹی پر تشویش بڑھ گئی۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی میلویئربائٹس کی رپورٹ کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا میں صارفین کے یوزرنیم، ای میل ایڈریسز، فون نمبرز، رہائشی پتے اور دیگر حساس معلومات شامل ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ انسٹاگرام صارفین کی یہ معلومات ڈارک ویب مانیٹرنگ کے دوران سامنے آئیں۔ اور صارفین کو ممکنہ غلط استعمال کے خدشات کے پیش نظر پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔

Related posts

پالتو کتے پر رنگین ٹیٹوز، جانوروں کے حقوق کی تنظیمیں متحرک

Mobeera Fatima

ہانیہ عامر معروف بنگلہ دیشی یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

ٹک ٹاکر پیاری مریم کے انتقال سے قبل کا آخری ولاگ وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment