Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماڈل بازاروں سے اشیاء کی مفت ہوم ڈیلیوری کے منصوبے کی منظوری دے دی۔اب سستی سبزیاں اور پھل گھر کی دہلیز پر ملیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ماڈل بازارمینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین افضل کھوکھرکی ملاقات ہوئی،چیئرمین افضل کھوکھرنے ماڈل بازار پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

پنجاب حکومت نے ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلی نے ماڈل بازاروں سے آن لائن آرڈرکیلئے موبائل ایپ لانچ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہرضلع میں ایک سال کے اندرماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ماڈل بازاروں کو گرین پنجاب سولرماڈل میں منتقل کیا جائے گا،مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماڈل بازاروں میں مقررہ نرخ سے کم سبزیاں اورپھلوں کی فروخت یقینی بنایا جائے۔

مریم نواز نے ماڈل بازاروں میں اوزان و پیمائش کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماڈل بازار عام آدمی کیلئے ہیں،ہرصورت میں اچھی چیزملنی چاہیے۔

Related posts

امریکی صدر نریندر مودی کا نام بھول گئے

Mobeera Fatima

پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گا، سیکرٹری اسکولز پنجاب

Mobeera Fatima

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment