Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی اجازت

لاہور: پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی۔

پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے حکومت پنجاب نے اہم اعلان کر دیا۔ صوبائی حکومت نے کاشتکاروں کو صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی۔

صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پر روک ٹوک نہیں ہو گی۔ اور صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے لیے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔

Related posts

بھارت کیخلاف ثبوت ہونے کے باوجود کارروائی نہیں کی جاتی، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

اسلام آباد پولیس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل

admin

لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

Mobeera Fatima

Leave a Comment