Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آلودگی پر قابو پانے کیلئے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لارہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارتھ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ زمین آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔ اور زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں قدرتی وسائل کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ اور پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں آگے ہے۔ حکومت پنجاب نے ماحولیاتی تحفظ کو پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔ اور پنجاب میں اسمارٹ انوائرمینٹ فورس قائم کر دی گئی ہے۔ کارخانوں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ کسانوں کو سُپر سیڈز دیئے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب نے کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔ اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لا رہے ہیں۔ مل جل کر اپنی زمین کو بہتر اور سرسبز بنانے کا عزم کرتے ہیں۔

Related posts

وزیر اعظم کا ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

اوگرا نے ایل این جی مہنگی کردی

admin

مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جائے تو بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

Leave a Comment