Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا بائیکاٹ ، بلوچستان میں انٹر امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی

بلوچستان میں آج سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات  ملتوی کر دیئے گئے۔

چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد اسحاق کے مطابق امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ امتحانات پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے بائیکاٹ کے باعث ملتوی کیے گئے ، نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آج 22 اپریل سے شروع ہونا تھے ، امتحانات میں ایک لاکھ ، 937 طلبا نے شرکت کرنا تھی۔

احتجاجی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ بورڈ کے چیئرمین کی باقاعدہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک بائیکاٹ ختم نہیں کیا جائے گا۔ صرف انٹرمیڈیٹ امتحانات ہی نہیں بلکہ میٹرک کے امتحانات کی مارکنگ کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

پاک بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش سے متاثر ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

سری لنکا ، بنگلہ دیش ، عراق ، سوڈان اور گنی بسائو پاکستان کے 30 کروڑ ، 45 لاکھ ڈالر کے ڈیفالٹر

Mobeera Fatima

Leave a Comment