Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بے گھر افراد کو تین مرلہ مفت پلاٹ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں بے گھر افراد کیلئے 3 مرلہ مفت پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے ، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع کی 5 اسکیمز میں 658 ، فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیمز میں 288 ، لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518 تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ بھکر ریجن کی 7 اسکیمز میں 131 ، ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیمز میں 270 ، بہاولپورکی 3 اسکیمز میں شہریوں کو 27 پلاٹ ملیں گے۔ حضرو، اٹک، جہلم ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بھی پلاٹ دیئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میراخواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے ، مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔

Related posts

پی ٹی اے نے ٹیلی کام ڈیٹا لیک کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی

Mobeera Fatima

ریما نے امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کی تصویر شیئر کر دی

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment