Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

نیشنل گیمز کیلئے پنجاب باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز آج شروع ہونگے

نیشنل گیمزکیلئے پنجاب باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز آج 12 اپریل 2025  دوپہر 12 بجے نشتر سپورٹس کمپلیکس باکسنگ ایرینا لاہور میں شروع ہونگے۔

سپورٹس بورڈ پنجاب کی سرپرستی میں پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن نے کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز میں حصہ لینے والی پنجاب باکسنگ ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے۔

فنانس سیکرٹری محمد طارق کے مطابق صدر پنجاب باکسنگ محمد عابد باکسر اور سیکرٹری پنجاب شرجیل ضیاٗ بٹ ٹرائلز کے دورااان موجود ہونگے۔

ٹرائلز دس ویٹ کیٹگری میں ہونگے مردوں کے 50، 55، 60، 65، 70، 75، 80، 85، 90، اور 90+ ویٹ اور خواتین کے وزن کے 48، 51، 54، 57، 60، 65، 70، 75، اور 80 کیٹگری میں ہونگے۔

Related posts

ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ منظور کر لی

Mobeera Fatima

مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے ، صدر مملکت

Mobeera Fatima

اسلام آباد ریڈ زون کے 2 مقامات سے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment