Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے، بلوچستان اجلاس میں چار قراردادیں اور ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر2 بج کر 30 منٹ پر ڈپٹی اسپیکرغزالہ گولہ کی زیر صدارت ہوگا، رکن  صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان ماہی گیروں کے حقوق کیلئے قانون سازی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرینگے۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن فضل قادر مندوخیل ژوب بائی پاس پر کام کے آغاز، رکن اسمبلی سید ظفر آغا دینی مدارس کے طلباء و طالبات کو اسکالرشپ دینے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11:30 بجے ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

Related posts

تیونس کے صدر نے دوسرے وزیر اعظم کو بھی برطرف کر دیا

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے جوبائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی

Mobeera Fatima

افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، محرم کے باعث آپریشن ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment