Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

پنجاب: خسرہ کی بڑھتی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے الرٹ جاری

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے خسرہ کی بڑھتی وبا کو کنٹرول کرنے کےلیے الرٹ جاری کردیا گیا۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کبیر والہ بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) پہنچے اور طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزراء نے اسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ صوبائی وزرا نے ذمے داروں کا تعین کرنے کیلئے انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر صحت عمران نذیر نے کہا غفلت کے مرتکب ذمےداروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی مہم چلائی جائے اور خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویل کی گاڑیاں بڑھائی جائیں۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا خسرہ اور چکن پاکس کی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچے ہیں۔ انھوں نے کہا والدین بچوں کی خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا حکومت پنجاب انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

Related posts

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ

Mobeera Fatima

پاکستان میں خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

admin

30سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں، ورلڈ ہارٹ فیڈریشن

admin

Leave a Comment