Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے مشاورتی اجلاس میں سرکاری اخراجات کو کم کرنے پر اتفاق کیا،میاں نواز شریف سے وفاقی اور صوبائی سطح پر سرکاری اخراجات کم کرنے کے حوالے سے تجاویز لیں۔

اجلاس میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت کی جانب سے ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق مرتب کیے جانے پر بھی اتفاق ہوا،تین گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس جاتی امرا رائیونڈ میں جاری رہا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے اقدامات کی تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

Related posts

پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافہ، کوئٹہ میں سبزی سستی ہو گئی

Mobeera Fatima

پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان

admin

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment