Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی ایس ایل ، پلیئرز ڈرافٹ کی تیاری مکمل، فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی

پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لئے پلیئرز ڈرافٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، آج فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔

پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ آج دن ایک بجے حضوری باغ لاہور میں ہو گا، تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔

پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کیلئے دنیا بھر سے معروف کرکٹرز رجسٹرڈ ہو گئے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی اورمارک چیپ مین ڈرافٹ میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ نے بھی رجسٹریشن کرا رکھی ہے، انگلینڈ کے جیسن روئے، ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان، شکیب الحسن نے بھی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔

Related posts

غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

Mobeera Fatima

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان سے مودی کی پالیسی اپنانے کا مشورہ

Mobeera Fatima

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار جاری کر دیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment