Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی ایس ایل 10، کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام جو کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے

پی ایس ایل 10 کے لاہور میں ہونے والے پلیئرز ڈرافٹ میں کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام جو کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔

پہلی بار پاکستان سپرلیگ کھیلنے کے خواہش مند غیر ملکی کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے خود کو رجسٹرڈ کروایا تھا لیکن کئی بڑے ناموں کو کسی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔

ایسے کھلاڑی جو پی ایس ایل کی کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے ان میں ٹم ساؤتھی، جیسن روئے، ایلکس ہیلز، عثما ن خواجہ، شکیب الحسن، جمی نیشم، سرفراز احمد، احسان اللہ، مجیب الرحمان، ایشٹن ایگر اور کرس لین شامل ہیں۔

ان کے علاوہ کوپر کانوولی، ڈینیل سیمز، جیسن بہرینڈروف، مارک اسٹیکیٹے، موئیسز ہینریکس، ولیم سدرلینڈ، مستفیض الرحمان، جو کلارک، لوری ایونز، تیمال ملز، عمران طاہر، ریضا ہینڈرکس، تبریز شمسی، چرِتھ اسالنکا اور ایون لیوس کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ ان کے علاوہ منتخب نہ کیے جانے والوں میں دیگر غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

Related posts

مرغی کا گوشت 504 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

پاکستان کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت

Mobeera Fatima

Leave a Comment