Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پشاور میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ، مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر بجلی بحال کر دی

پشاور میں لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر خود بجلی بحال کر دی۔

شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کی قیادت میں ہزارخوانی گرڈ اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا ، احتجاج کے دوران  علاقہ عمائدین اور دیگر رہائشی گرڈ اسٹیشن کے اندر گئے اور خود بجلی بحال کر دی۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ  تمام فیڈرز جا کر بجلی بحال کرائیں گے، علاقہ عمائدین گرڈ اسٹیشن میں بجلی بحال رکھیں گے، ہماری بجلی بند ہو گی تو سب کی بجلی بند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں 8 ماہ بعد میٹر لگایا جاتا ہے اور 80  ہزارکا بل بھیج دیا جاتا ہے، کل شیخ محمدی فیڈر بند کروں گا تواسلام آباد تک فیڈر بند ہو جائیں گے۔

ادھر پیسکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم پی اے فضل الہٰی نے مظاہرین کے ہمراہ پیسکو رحمن بابا گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کیا ، مظاہرین نے زبردستی 9 فیڈرز آن کرائے جو ہائی لاسز فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں، ان فیڈرز پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لاسز 80 فیصد سے زائد ہیں۔

Related posts

پاکستان کے نوجوان مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، گورنر پنجاب

Mobeera Fatima

راولپنڈی جلسے کیلئے تین مقامات تجویز ، تحریک انصاف نے انتظامیہ کو درخواست دیدی

Mobeera Fatima

نواز شریف کی طرف سے عمران خان سے مذاکرات کی کوشش ہو رہی ہے ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment