Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مجموعی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7.67 فیصد اضافہ

مجموعی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7.67 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی تا مارچ میں برآمدات کے حجم میں 24.69 ارب ڈالر تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات سے 22.93 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 1.76 ارب ڈالر یعنی 7.67 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related posts

عمر ایوب نے گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

Mobeera Fatima

ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

بجٹ 2026-27: کس بڑے منصوبے کے لیے کتنا بجٹ رکھا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment