Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پروسسنگ اور پیکڈ آٹا، دال، چاول ، چینی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا ، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال سے پروسسنگ اور پیکڈ آٹا، دال، چاول، چینی اور مصالحوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والاکی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں مقامی طورپر تیاربچوں کے دودھ پر18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا ، نمائندہ انڈسٹری شیخ وقار نے کہا کہ سیلز ٹیکس بتدریج بڑھایا جائے، سیلز ٹیکس سے بچوں کے دودھ کی قیمت میں بہت اضافہ ہو جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ نے بچوں کے ڈبہ بند فارمولہ دودھ پر عائد کردہ 18 فیصد جی ایس ٹی میں کمی کی سفارش کر دی، 18 فیصد جی ایس ٹی لوکل پراسسڈ دودھ پر لگایا گیا ہے۔

امجد زبیر نے کہا کہ دودھ کی کمپنیوں نے 2 برس کے دوران اپنی مصنوعات کی قیمتیں متعدد باربڑھائیں، دودھ کی کمپنیوں نے صارفین پر مزید بوجھ بڑھایا مگر حکومت کو کچھ دینے کو تیار نہیں۔

اجلاس کے دوران سینیٹر فاروق نائیک نے تجویز دی کہ سیلز ٹیکس ان ڈائریکٹ ٹیکس ہے جس سے عام صارفین کو ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ملک میں خواتین کی اکثریت بچوں کیلئے فارمولہ دودھ استعمال کرتی ہے، ڈبہ پیکڈ دودھ تیار کرنے والی کمپنی تین چار سال سے قیمتیں بڑھا رہی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیرکا مزید کہنا تھا کہ کمپنیوں نے ایک ڈبہ دودھ کی قیمت 800 تک کر دی اور یہ ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں، کمپنی اگر ڈبہ دودھ کی قیمت کم کرے تو ہم ٹیکس میں کمی پر غور کریں گے، 600 روپے ڈبے کی قیمت پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے حساب سے قیمت میں کمی کی جائے۔

Related posts

ستمبر2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو بڑے مارجن سے ہرا دیا

Mobeera Fatima

یکم دسمبر سے پٹرول 3.15 اور ڈیزل 3.20 روپے مہنگا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment