Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ اور اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ، وزیراعظم رپورٹ کی روشنی میں تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی بھاری بھر کم تنخواہوں میں اضافے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تنخواہوں میں بھاری اضافے کو مالی فحاشی قرار دیا ہے۔

Related posts

تہران میں موساد کی ڈرون بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی ، مزید 2 ایجنٹ گرفتار ، بارودی مواد ، دیگر آلات برآمد

Mobeera Fatima

آئی فون 15 کا دنیا بھر میں غلبہ ، تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ فروخت

Mobeera Fatima

اسموگ کا راج، لاہور آج بھی دوسرا آلودہ ترین شہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment