Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

وزیر اعظم شہباز اور 6 مسلم رہنما کل صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج نیویارک میں آئی ایم ایف کی صدرکرسٹالینا جیورجیوا اور چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔

ان کی نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف کی اہم ترین ملاقات کل بروز منگل ہو گی جس میں وہ سعودی عرب، قطر، ترکی، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ٹرمپ نے ان مسلم ممالک کے رہنماؤں کو ایک مشترکہ ملاقات کی دعوت دی ہے، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے مسائل پر بات چیت ہوگی۔

اس کے علاوہ شہباز شریف آج فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کویتی وزیراعظم شیخ صباح و صدرورلڈ بینک اجے بانگا سے ملاقات بھی کل کے شیڈول میں شامل ہے۔ یہ ملاقاتیں مالیاتی واقتصادی پالیسی، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور عالمی ترقیاتی مسائل پرمرکوز ہوں گی۔

Related posts

اسرائیلی بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، جبالیہ کا علاقہ خالی کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

سعودی، مصری کمپنی جدہ میں 670 ولاز تعمیر کرے گی

admin

وزٹ ویزے پر مکہ میں مقیم 20 ہزار افراد کے خلاف کارروائی

admin

Leave a Comment