Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیر اعظم وعدہ پورا کریں، حافظ نعیم الرحمنٰ کی دوبارہ احتجاج شرو ع کرنے کی دھمکی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ کا کہنا ہے کہ فیول ریلیف پیکیج حل نہیں، لیوی کا خاتمہ کیا جائے، وزیر اعظم اپنا وعدہ پورا کریں ورنہ ہم دوبارہ ملتان سے کسی بھی وقت احتجاج کا سلسلہ شروع کردیں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ روانگی سے قبل امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وہ وطن واپسی پر اس معاملے کو دیکھیں گے جس کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے کراچی سے شروع ہونے والا لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف پیکیج کو زبردست قرار دے رہی ہے، ریلیف بھی سب کو نہیں مل پارہا یہ صرف 20 سے 25 فیصد لوگوں کو مل رہا ہے ۔پاکستان میں اڑھائی کروڑ موٹر سائیکل 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں ہیں ۔

Related posts

200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی

Mobeera Fatima

کراچی میں ہفتے اور اتوار کوگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کاامکان

Mobeera Fatima

اداروں کا ایک پیج پر ہونا ملک و قوم کیلئےخوش آئند ہے، چودھری شجاعت حسین

Mobeera Fatima

Leave a Comment