Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، سکیورٹی ذرائع

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کرکے کارروائی کی۔ شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد زخمی بھی ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related posts

دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق خوفزدہ ہونا چاہیے ، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

رواں سال بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی حیران کن تعداد سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

احتجاج کے دوران پکڑے گئے افراد کا اسپیڈی ٹرائل ہو گا، وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

Leave a Comment