Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

اس دوران ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی درخواست پر ہائیکورٹ کو آگاہ کیا، انتظامیہ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس موقع پر عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل سے کہا کہ آپ چاہیں تو نئی درخواست دائر کرکے ضلعی انتظامیہ کے اقدام چیلنج کر سکتے ہیں۔

تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ روات میں جلسے کی اجازت دینے کے اقدام کو چیلنج کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تحریک انصاف کو روات میں جلسے کی اجازت دینے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

Related posts

ازخود نوٹس کیس: فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری

admin

نواز شریف جمعہ کو لندن روانہ ہوں گے

Mobeera Fatima

جنوری تا مارچ ، بچوں پر سائبر حملوں میں 35 فیصد اضافہ

admin

Leave a Comment