لاہور میں مرغی سستی ہو گئی، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 591 روپے مقررکی گئی ہے۔
برائلر مرغی کا گوشت 2 روپے کلو سستا ہوا ہو گیا ہے، کراچی میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 663 روپے کلو ہے، بون لیس چکن کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کراچی میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 420 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، انڈے فی درجن 254 روپے میں دستیاب ہیں، مختلف علاقوں میں دکاندار سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت وصول کر رہے ہیں۔
سرکاری نرخ نامے میں لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے اور پرچون ریٹ 408 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں آج بھی ایک روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے، اس اضافے کے بعد فی درجن قیمت 296 روپے تک جا پہنچی ہے۔
اسلام آباد میں عام مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 710 روپے سے 750 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔