Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

صدر زرداری نے دستخط کر دیئے ، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قانون بن گیا

صدر مملکت آصف زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے بل سینٹ سیکرٹریٹ بھجوا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 6 اگست کو قومی اسمبلی کے بعد سینٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔

ترمیمی بل کے مطابق انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا ، مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت بعد ازاں مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہو گی۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہو گا۔

واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

Related posts

بیروت پر اسرائیلی حملے دنیا کیلئے تباہ کن ہیں، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

سونا 2 لاکھ 66 ہزار 3 سو روپے فی تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment