Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ، اہم ملاقات طے

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ دیں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ظہرانہ کیبنٹ روم میں منعقد ہوگا اوراس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات بھی طے ہے۔

ملاقات میں پاک امریکا دفاعی تعاون، خطے کی سلامتی، انسداد دہشتگردی اورسفارتی امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا، اعلیٰ سطحی امریکی اور پاکستانی وفود کی موجودگی میں یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی جہت پیدا کر سکتی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے باہمی اعتماد اورتعاون کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Related posts

سپریم کورٹ کا مقصد تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر کرنا ہرگز نہیں تھا، جسٹس منیب اختر

Mobeera Fatima

دھند اور اسموگ کے باعث کئی پروازیں منسوخ ، ریل سروس بھی متاثر

Mobeera Fatima

شام کے معزول صدر بشار الاسد نے خاندان سمیت روس میں سیاسی پناہ لے لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment