Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترمیم میں برابر کی شریک ، دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے ، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے ، اب میڈیا پر ایکٹ کی مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا ہے، صدر آصف زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں پارٹیاں ملک میں کالے قوانین کے نفاذ کی برابر کی ذمہ دار ہیں۔ دونوں جماعتوں نے مل کر ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا۔

Related posts

محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ تھی، مراد علی شاہ

Mobeera Fatima

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسے کے لیے روٹ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

پی ٹی اے کا جولائی تا ستمبر انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر رہنے کا دعویٰ

Mobeera Fatima

Leave a Comment