Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور، پشاور: برائلر مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں، گوشت کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہورمیں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں مزید 17 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 580 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

دو روز کے دوران برائلر مرغی کا گوشت 32 روپے کلو مہنگا ہو ا، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 385 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 400 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، انڈے چار روپے فی درجن مہنگے ہو گئے ہیں۔

فارمی انڈوں کی فی درجن سرکاری قیمت 246 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، ڈیلرز کا کہناہے کہ زندہ مرغی کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

پشاور میں زندہ مرغی کی سرکاری فی کلو قیمت 405 سے بڑھ کر 415 روپے ہو گئی ہے۔

Related posts

ٹماٹر سپلائی میں تعطل کے باعث مہنگے ، اگلے ہفتے سے قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا، 2ہزار کے قریب سرکاری پرائمری اسکولز کے پاس ذاتی عمارت نہ ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کسی کو دھمکی نہیں دی ، بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، ترجمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment