Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کرم کے عمائدین امن معاہدے کے مسودے پر دستخط کیلئے رضامند

کرم کے معاملے پر امن جرگہ کل منگل کو پھر منعقد ہو گا ،عمائدین مسودے پر دستخط کرنے پر راضی ہو گئے ہیں جس کے بعد امن معاہدے میں  ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے۔

امن جرگہ تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکا ہے کیونکہ ایک فریق کے عمائدین نے امن معاہدے پر تاحال دستخط نہیں کیے۔ حکومتی اراکین اور عمائدین ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے، امن جرگے میں تنازع کے حل کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک فریق نے مشاورت کیلئے وقت مانگا تھا تاہم اب امن معاہدے کے مسودے پر دستخط کے لیے عمائدین کو راضی کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پشاور تا پاراچنار مرکزی شاہراہ ڈھائی ماہ سے زائد عرصہ سے بند ہے۔ پاراچنار سمیت اپر کرم کے کئی دیہات کے لوگوں کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related posts

ٹیم بہت اچھی ہے، امید ہے اگلے میچز جیتیں گے، امام الحق

Mobeera Fatima

پیٹرولیم لیوی سے 1311 ارب روپے وصولی کا ہدف، عوام کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان

Mobeera Fatima

پیسہ تھا، پچھلی حکومتوں نے کیوں اسکالرشپس نہیں دیں؟ وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

Leave a Comment