Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

2نئی ٹیموں کی شمولیت نے پی ایس ایل میں نئی روح پھونک دی ،وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے پی ایس ایل کیلئے 2 نئی ٹیموں کے آکشن کے مرحلے کی کامیابی پر پی سی بی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی اور پی ایس ایل کے انعقاد میں شریک ٹیم کی کوششوں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے ملک میں کھیلوں کی رونقیں دوبارہ سے بحال ہوئیں۔

وقت کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل خطے کی بڑی لیگز میں سر فہرست بن گئی،پی ایس ایل میں2 نئی ٹیموں کی آکشن کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے۔

2نئی ٹیموں کی شمولیت نے پاکستان سپر لیگ میں ایک نئی روح پھونک دی ہے،نئی ٹیموں میں بیرونی سرمایہ کاری عالمی سطح پر مقبولیت و کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related posts

آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار کا خط

admin

شہباز شریف 2 ہفتے پہلے استعفیٰ دے رہے تھے ، عامر ڈوگر کا دعویٰ

Mobeera Fatima

سیٹی بجنے والی ہے، ان کا ٹائم گزر گیا، شیخ رشید

Mobeera Fatima

Leave a Comment