Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نالے میں بہہ جانیوالی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا ، باپ بیٹی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ دریائے سواں پل کے نیچے سے مل گیا جبکہ لاپتہ باپ اور بیٹی کی تلاش جاری ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث ریٹائرڈ کرنل قاضی اور ان کی بیٹی 22 جولائی کی صبح گھر سے نکلتے ہی گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ گئے تھے۔

باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے ، گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا جس کے بعد اب دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے پانی کی سطح کم ہونے کے باعث آج دریائے سواں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔

Related posts

شامی حکومت کا بشارالاسد کے حامیوں کیخلاف آپریشن ختم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

17 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment