Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے مجوزہ بل کی بھرپور حمایت کر دی ہے، جس کے بعد عالمی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

بل کی خبر سامنے آتے ہی بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، جہاں مسلسل چوتھے روز بھی مندی دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کو چار دنوں میں تقریباً 9 لاکھ کروڑ روپے کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔

یہ نیا بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جسے صدر ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی منظوری اگلے ہفتے متوقع ہے۔ منظوری کی صورت میں صدر ٹرمپ کو یہ اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد تک ٹیرف نافذ کر سکیں۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام کا سب سے زیادہ اثر بھارت پر پڑنے کا امکان ہے، جو اس وقت روسی تیل کے بڑے خریداروں میں شامل ہے۔ بھارت پہلے ہی امریکی تجارتی پالیسیوں کے باعث دباؤ میں ہے اور اس پر 50 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہے، جس سے اس کی برآمدات اور مالی منڈی متاثر ہو رہی ہیں۔ نئے مجوزہ ٹیرف نے بھارتی سرمایہ کاروں میں بے چینی مزید بڑھا دی ہے۔

Related posts

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پرزور ٹیلیفونک سفارتکاری کی: امریکی اخبار

Mobeera Fatima

اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کر سکتا ہے ، امریکی میڈیا کا دعویٰ

Mobeera Fatima

بھارت کو ایک اور دھچکا ، برطانوی وزیراعظم کا ویزا قوانین میں نرمی سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment