Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فائلیں اٹھا کر نہیں پھینکتا ، وسائل میں رہتے ہوئے کام کر رہا ہوں ، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ میں فائلیں اٹھا کر نہیں پھینکتا ، وسائل میں رہتے ہوئے کام کر رہا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کونسل سے فیصلہ کرایا کہ ناکارہ سامان کو آکشن  کیا جائیگا،جو چیزیں چوری ہو ئیں یا بند تھیں، آکشن سے 227 ملین روپے اکٹھے کیے۔اس رقم سے 5 نئے بڑے ٹرک خرید لیے ہیں۔

عملے کو اسٹریٹ لائٹس سمیت دیگر کاموں کیلئے کرایے پر گاڑیاں لینی پڑتی تھیں،چابی محکمے کے حوالے کر دی ہے، اس پر میری یا کسی کی تصویر نہیں ہے،نئی بسیں بھی خرید رہے ہیں،جہانگیر روڈ کام شروع کر دیا ہے۔

کے ایم سی کے پاس اپنے پیسے موجود ہیں اور اسی سے کام کر رہے ہیں،میں بار بار کہتا ہوں یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے ،ماضی کے فیصلوں کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔

کورنگی اور ای بی ایم کاز وے کے پل رواں ماہ کے آخر میں کھول دیئے جائیں گے،شاہراہ بھٹو کا کام بھی جلد مکمل کر لیں گے ،جہانگیر روڈ اور ناتھا خان پل کی متبادل سڑک پر کام جاری ہے ۔

Related posts

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات شروع

Mobeera Fatima

ایک ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 33.64 فیصد کا اضافہ

Mobeera Fatima

پی آئی اے نے ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment