Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی کے صحافیوں کو آئی ٹی کورس کی مفت سہولت دونگا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کے صحافی اور انکے گھر والوں کو مفٹ آئی ٹی کورس کی سہولت دوں گا۔

آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت جمہوریت کے استحکام کا اہم جزو ہے۔ جمہوری اقدار کے فروغ اور تسلسل میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی صحافیوں نے جمہوری روایات کو برقرار رکھنے کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی مضبوط آواز بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشواریوں کے باوجود فرائض منصبی کی ادائیگی میں مصروف صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔  کراچی کے جو صحافی آئی ٹی کورس کرنا چاہتے ہیں، انہیں مفت سہولت دوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ہر صحافی کے گھر کا ایک ایک فرد مفت آئی ٹی کورس کرنا چاہے تو داخلہ لے سکتا ہے۔

Related posts

مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی، رانا ثنا اللہ

Mobeera Fatima

اسلام آباد، سینئر رپورٹر کے ساتھ تھانہ کھنہ میں ڈکیتی

Mobeera Fatima

پہلے خود آگ بجھانے کی کوشش کی پھرفائر بریگیڈ کو آگاہ کیاگیا، سیکریٹری ہیلتھ

Mobeera Fatima

Leave a Comment