Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ووسٹرشائر کے نوجوان باؤلر جوش بیکر 20 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب ووسٹرشائر کے نوجوان باؤلر اور اسامہ میر کے ساتھی کرکٹر جوش بیکر 20 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق 20 سالہ اسپِن باؤلر جوش بیکر چل بسے، انکی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔جوش بیکر نے اپنے آخری میچ میں سمرسٹ کے خلاف تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

رواں سیزن کے دوران جوش بیکر نے دو سیکنڈ الیون میچز کھیلے تھے۔ ووسٹرشائر کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو ایشلے جائلز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جوش بیکر کی وفات ہم سب کو افسردہ کرگئی ہے۔

ووسٹرشائر سے کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر اُسامہ میر نے بھی سوشل میڈیا پر اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے لکھا کہ جوش بیکر کی وفات سے دکھ اور دھچکا لگا ہے، وہ ایک اچھا انسان اور شاندار کرکٹر تھا۔

 

نوجوان کرکٹر جوش بیکر کی وفات پر دیگر کاؤنٹیز نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ جوش بیکر کے آخری میچ میں باؤلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 

خیال رہے کہ جوش بیکر نے 2021 میں فرسٹ کلا س ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد سے اُنہوں نے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر47 میچز کھیلے۔

Related posts

سلمان بٹ نے اوپنر صائم ایوب اور اعظم خان کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

admin

پی سی بی نے 16 خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی ، بڑی تعداد میں بھارتی فینز کو ویزا دینے کی تیاریاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment