Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلئے کمی کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کے لئے معمولی کمی کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی۔

سی پی پی اے کی جانب ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 31 پیسے کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں دائر کی گئی تھی۔

سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جولائی میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37 فیصد کے قریب رہی، مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 10 فیصد سے زائد، درآمدی کوئلے سے 7.64 فیصد رہی۔

فرنس آئل سے جولائی میں بجلی کی پیداوار بالکل معمولی 0 اعشاریہ 69 فیصد رہی ہے،ماہ جولائی میں قدرتی گیس سے 7 اعشاریہ 93 فیصد جبکہ درآمدی آر ایل این جی سے 20 فیصد کے قریب بجلی پیدا کی گئی۔

جولائی میں نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 13 اعشاریہ 36 فیصد جبکہ ونڈ سے 3 فیصد تک رہی، حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کے لیے معمولی کمی کا امکان ہے۔

Related posts

کوٹری اسٹیشن کے قریب سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

Mobeera Fatima

9 مئی مقدمات ، پنجاب میں 13 اسپیشل پراسیکیوٹر تبدیل

Mobeera Fatima

کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 14 ویں روز بھی معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment