Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جلسے کے این او سی کی منسوخی ، پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیدی

ترنول اسلام آباد جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی، شہریار آفریدی اور ثناء اللہ مستی خیل کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈی سی اسلام آباد نے چار جولائی کو عدالت کو بتایا کہ این او سی جاری کیا گیا، عامر مغل سرکاری حکام کو جلسہ گاہ کے وزٹ پر لے جانے کیلئے ڈی سی آفس گئے لیکن انہیں گرفتار کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا گیا ہے، بعدازاں ڈی سی اسلام آباد نے این او سی منسوخ کرنے کا لیٹر بھیج دیا، عدالتی حکم کے باوجود جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری اور فریقین کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، کسی بھی صورت جلسہ منسوخ نہیں ہو گا، فارم  47 کی حکومت ڈر کے مارے یہ سب کچھ کر رہی ہے ، ڈی سی اسلام آباد حکومت کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں۔

Related posts

سی پیک معاہدوں پر نظرثانی سے انکار ، عالمی بینک نے پاکستان کا 500 ملین ڈالر قرض منسوخ کر دیا

Mobeera Fatima

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا

admin

پنجاب :اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھانے کی سمری منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment