Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت رجحان رہا جبکہ ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 78 ہزار 949 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز روز 100 انڈیکس 798 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 827 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 252 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 129 کے شیئرز میں کمی ہوئی  تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،100 انڈیکس میں 282 پوائنٹس کا اضافہ

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت 2 لاکھ 84 ہزار 3 سو روپے فی تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

بی این پی مینگل کا بھی آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment