Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 564 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 13 ہزار 653 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 7 کروڑ 52 لاکھ 18 ہزار 15 روپے مالیت کے 34 کروڑ 85 لاکھ 3 ہزار 860 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈآلر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

شہربانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

Mobeera Fatima

نیب کا فراڈ متاثرین کو بازیاب رقوم آن لائن بھیجنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

یورپی وزرائے خارجہ کا ایران سے جوہری مذاکرات کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment